0

پیپلزپارٹی نے صدارت کے لیے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا

کراچی:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعدآصف زرداری صدرکیلئے پارٹی کے امیدوارہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وزیراعظم، صدر، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کیلئے بھی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، انہوں نے کہاکہ مجھے ن لیگ پورے ملک سے ہارتی نظر آ رہی ہے،مریم نواز کا وزیراعلیٰ یا وزیراعظم بننا خواب ہے، جبکہ ایم کیو ایم کو بھی اپنی ہار نظر آ رہی ہے اسی لیے وہ پھر پرتشدد واقعات کی سیاست کر رہی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ اور سائفر کیس پر میرا بلکل واضح موقف ہے لیکن عدت میں نکاح کے کیس میں سزا پر تعجب اور افسوس ہے، ہمیں سیاست میں اتنا آگے نہیں جانا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدت نکاح کیس پر میڈیا رپورٹنگ کی جارہی ہے میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہتا، خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ماضی میں کی گئی کوششوں پر بھی اس فیصلے سے منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں