0

سیاست میں ہلچل مچ گئی سازش کے تحت ایک نمونے کو پاکستان پرمسلط کر دیا گیا: رانا ثنا اللہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت ایک ’نمونے‘ کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، جس نے ملک کی تعمیر و ترقی روک دی۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی، ہم پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک و قوم کو تین مرتبہ لیڈ کر چکے ہیں، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور دنیا کے بنائے حالات سے بھی لڑے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے نواز شریف پر اعتماد کیا اور وہ ملک کو 4 سال میں ٹریک پر لے آئے،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قوم اعتماد کرے ہمارا دعویٰ ہے پاکستان کو اس بحران سے نکال لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں