0

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر آج منایا جائے گا، صدر اور وزیراعظم کے پیغامات

اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے شکار کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی منایا جائے گا۔پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے راستوں پر ہاتھوں کی زنجیر بناکر اظہار یکجہتی ہوگا۔کوہالہ پُل پر سب سے بڑی تقریب صبح 9 بجے ہوگی جس میں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا، جبکہ ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، نگران وزیراعظم انواز الحق کاکڑ اور گورنر سندھ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغامات دیے ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا۔صدر عارف علوی نے یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا۔نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل آزادانہ استصواب رائے سے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں