0

حکومت کا 8فروری کو حساس پولنگ اسٹیشنز پر انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کااعلان

نگران حکومت بلوچستان نے 8فروری کو حساس پولنگ اسٹیشنز پر انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ۔صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس تربت،مچھ اور چمن میں عارضی طور پر معطل رہےگی۔علاوہ ازیں بلوچستان میں نگراں حکومت نے جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جان اچکزئی نے کوئٹہ میں سکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی میٹنگز گھر کے اندر کریں، حکومت بلوچستان انتخابی مہم کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے لیکن عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں