0

سب مذاق کررہے ہیں لیکن وہ پیرو مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا، راحت فتح علی خان

معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ سب مذاق کررہے ہیں لیکن وہ پیرو مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں گلوکار راحت فتح علی خان اپنے ملازم کی پٹائی کرتے ہوئے اور ان سے بوتل سے متعلق پوچھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گلوکار بار بار ملازم سے کسی بوتل کا پوچھتے رہے اور اس کی پٹائی بھی کرتے۔وائرل ویڈیو کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے وضاحتی پیغام جاری کردیا ہے۔ویڈیو میں راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ سب مذاق کررہے ہیں لیکن یہ بات سچ ہے کہ وہ میرے پیرو مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا، لوگ سمجھ نہیں رہے ہیں، میرے اور پیرو مرشد کے درمیان ایک معاملہ ہے اور وہ میرے لیے بہت بڑی چیز تھی۔اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ میرے رویے سے میرے جن تعلق والوں کو تکلیف ہوئی،ان سب سے معافی مانگتا ہوں، یہ غلطی آئندہ کبھی نہیں ہوگی، یہ ویڈیو بھی 9ماہ پرانی ہے۔راحت نے کہا تھا کہ میں نے اسی وقت اپنے شاگرد سےمعافی بھی مانگی تھی اور اب سب کے سامنے اب بھی مانگتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں