0

معروف پاکستانی گٹارسٹ عدنان آفاق انتقال کرگئے

معروف پاکستانی گٹارسٹ عدنان آفاق گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرگئے۔عدنان آفاق کے انتقال کی خبر کی تصدیق آرٹس کونسل آف پاکستان نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی۔عدنان آفاق پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کی ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔عدنان آفاق آرٹس کونسل آف پاکستان کے میوزک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے، اُنہوں نے متعدد پُرجوش نوجوان فنکاروں کو موسیقی سکھائی اور پاکستان میوزِک انڈسٹری میں متعارف کروایا۔انہوں نے کئی دہائیوں تک پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیں۔آرٹس کونسل آف پاکستان نے اپنے پہلے ایلومنی فیسٹیول کے اختتام پر عدنان آفاق کو ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں