0

300 یونٹ مفت بجلی اور دگنی تنخواہ کیلئے بلاول کو ووٹ دیں: آصفہ بھٹو نے مزید کیا کہا؟جانیں

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنوانے کے لیے ان کی آصفہ بھٹو انتخابی مہم پر نکل پڑيں۔آصفہ بھٹو نے کراچی میں مختلف علاقوں کے دورے کیے جہاں انہوں نے دھواں دھار خطابات کیے، بہن نے بھائی کے نعرے بھی لگوائے۔ ابراہیم حیدری میں کارکنوں سے خطاب میں آصفہ بھٹو نے کہا اگر آپ چاہتے ہیں کہ 300 یونٹ بجلی مفت ملے اور تنخواہ دگنی ہو تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں، بلاول کو کامیاب کرائیں۔ میمن گوٹھ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں بچوں کو اچھی تعلیم ملے تو تیر پر مہر لگائیں۔ملیر میں خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جوغریب کی تکلیف کو سمجھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں