0

جو مخالفین کے ساتھ ہورہا ہے، کل ان کے ساتھ بھی ہوگا: بلاول بھٹو نے مزید کیا کہا ؟جانیں

اسلا م آباد :چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے، جو مخالفین کے ساتھ ہورہا ہے کل ان کے ساتھ بھی ہوگا۔نوڈیرو میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گالی گلوچ کی سیاست سےہم ذاتی دشمنی تک پہنچ چکےہیں، سیاسی استحکام ہمارےمعاشی استحکام سےجڑاہوا ہے۔بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہردورمیں آئین،جمہوری نظام کادفاع کرتی رہی ہے۔ ہم نے پہلے ہی دن سلیکٹڈراج کو دنیا کے سامنے بےنقاب کردیاتھا۔ پیپلز پارٹی جمہوریت،18ویں ترمیم،این ایف سی پریقین رکھتی ہے۔چیئرمی ن پی پی کے مطابق ہم نے ان قوتوں کا مقابلہ کیا جو آپ کے حق پر ڈاکا ڈالنا چاہ رہی تھیں،ان کی سازش تھی کہ پھر ون یونٹ قائم کیا جائےتاکہ سلیکٹڈراج چلتارہے لیکن ہم نے مل کراس سازش کوناکام بنایا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ نے 2018 میں بھی مجھےمنتخب کروایا تھا،آپ نے ہمیشہ قومی اسمبلی میں بھیجا۔ ہمیشہ آپ کی امیدوں کے مطابق ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کی۔ آپ نےماضی میں آمردورکامقابلہ کیا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ جیسا معاشی بحران آج ہےویسا کبھی نہیں دیکھا، معاشرےمیں تقسیم کا اثر بھی ہر گھرتک پہنچ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں