0

ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی رہنما سمیرا ملک نے پارٹی چھوڑ دی

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی رہنما سمیرا ملک نے الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 کے لئے مسلم لیگ ن ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کا شکار ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سمیرا ملک نے الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑ دی۔سمیرا ملک نے ن لیگ پنجاب کی نائب صدر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا، انھوں نے این اے ستاسی خوشاب سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا اور بنیادی رکنیت سے بھی دست بردارہوگئیں۔سمیرا ملک نے ےآروائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مجھے دباؤ ڈال کر الیکشن سے دستبردار کرایا گیا، ایسے شخص کو ٹکٹ دیا گیا جو میرے حلقے سے تعلق ہی نہیں رکھتا، مجھے بہت مایوسی ہوئی۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کاحصہ نہیں ہوں، میرے ووٹرز بھی بہت مایوس ہیں، کس کی سپورٹ کرنی چاہیے ووٹرز سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا۔سمیرا ملک نے مزید کہا کہ ووٹرز کو معاملے میں نہیں گھسیٹنا چاہتی، اسی لیےاستعفیٰ دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں