اوورسیزتازہ ترین
ٹرنڈنگ

خشک سالی کے باعث مراکش میں عید الاضحیٰ کی قربانی منسوخ

6 سالہ خشک سالی کے باعث مراکش میں زرعی پیداوار متاثر اور پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے۔

مراکش نے شدید خشک سالی، مویشیوں کی قلت اور معاشی دباؤ کے باعث عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر قربانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر مذہبی امور احمد توفیق نے بادشاہ محمد ششم کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کیا۔

بادشاہ محمد ششم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں قربانی کا عمل کم آمدنی والے شہریوں پر مالی بوجھ بن سکتا ہے۔ جانوروں میں بیماری، قلت اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے عوام سے قربانی سے گریز کی اپیل کی ہے۔

مراکش چھ سال سے شدید خشک سالی کا شکار ہے، جس کے باعث زرعی پیداوار متاثر ہوئی اور پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں۔ وزیر زراعت کے مطابق، زرعی شعبے پر پانی کی سخت پابندیاں نافذ ہیں جبکہ خوراک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے درآمدات پر انحصار بڑھا دیا گیا ہے۔ تاہم، مہنگائی نے عوام کی قوتِ خرید کو مزید کمزور کر دیا ہے۔

یہ مراکش کی تاریخ میں چوتھی بار ہے کہ عید الاضحیٰ پر قربانی منسوخ کی گئی ہے۔ اس سے قبل 1963، 1981 اور 1996 میں بھی ایسے ہی ماحولیاتی اور معاشی بحرانوں کے دوران یہی فیصلہ کیا گیا تھا۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ قربانی نہ کرنے کا فیصلہ وقتی اور عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔ بارشوں کی بہتری اور معاشی حالات کے استحکام کے بعد پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button