0

ہاکی اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں قومی ٹیم کا مایوس کن آغاز

اسلام آباد: ہاکی اولمپک گیمز میں جگہ بنانے کی جنگ شروع ہو چکی ہے تاہم کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان ٹیم کا مایوس کن آغاز ہوا ہے۔ہاکی اولمپک گیمز میں جگہ بنانے کی جنگ شروع ہو چکی ہے تاہم کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں ہی برطانیہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد با آسانی شکست دے دی ہے۔مسقط میں جاری کوالیفائر ایونٹ میں برطانیہ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6 گولز سے ہرا دیا۔ انگلش ٹیم کی جانب سے وارڈ سیم نے دو گول کیے۔ والرجیک، کالنان ول، والیس اور نکولس نے ایک،ایک گول داغاگرین شرٹس کی جانب سے واحد گول شاہد حنان کی جانب سے کیا گیا۔پاکستان آج دوسرے میچ میں چین سے ٹکرائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں