0

سندھ پریمیئر لیگ میں پاکستان کرکٹ کے بڑے نام شامل

اسلام آباد:پچیس جنوری سے شروع ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) میں پاکستان کرکٹ کے بڑے نام شامل ہو گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹیم بے نظیر آباد کا حصہ بن گئے جبکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم حیدر آباد بہادرز کے صدر اور مصباح الحق ہیڈ کوچ ہوں گے۔سندھ پریمیئر لیگ کی ٹیم میرپورخاص ٹائیگرز نے سابق کپتان معین خان کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے جبکہ فاسٹ بولر شعیب اختر کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر نامزد کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی لاڑکانہ چیلنجرز اور شرجیل خان سکھر پیٹریاٹز سے کھیلیں گے۔سندھ پریمیئر لیگ میں شرکت کے حوالے سے قومی کرکٹرز پُرجوش ہیں۔واضح رہے کہ سندھ پریمیئر لیگ 25 جنوری سے کراچی میں شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں