0

الیکشن 2024 پاکستان : ن لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز ، مریم نواز آج پہلے جلسے سے خطاب کریں گی

لاہور : سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق انتخابی ٹکٹس کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی گہما گہمی میں تیزی آگئی ہے، سیاسی جماعتوں کے جلسے ، کارنر میٹنگز اور ورکرز کنونشنز جاری ہے۔مسلم لیگ ن آج سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رہی ہے، پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف آج فاروق آباد میں پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جس کے لیے شاہین گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات جاری ہیں، جلسہ گاہ کو بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج اوکاڑہ میں اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔جلسہ فٹبال گراؤنڈ میں ہوگا جس کو بینروں اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے اور جلسے کی تیاریاں جاری ہے۔اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف صاحبہ پیر مورخہ 15 جنوری 2024 کو اوکاڑہ کے اقبال سٹیڈیم میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گی، یہ جلسہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے سلسلے کی کڑی۔مریم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کے اہم نکات پر بات کریں گی۔ 8 فروری کو انتخابات عوام کی فتح اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے اچھے دن واپس آئیں گے انشاءاللہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں