0

انتخابی نشان بوتل کیوں دیا ؟شہریارآفریدی عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے امیدوار شہریار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہریار آفریدی نے درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مجھے بوتل کا نشان الاٹ کیا ہے، میں سابق وفاقی وزیر رہ چکا ہوں، سابق ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں فوقیت دی جاتی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سے پتا چلا کہ انتخابی نشان بوتل الاٹ کیا گیا ہے، انتخابی نشان الاٹ کرنے سے پہلے امیدوار سے ان کی رائی لی جاتی ہے، ریٹرننگ افسر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔یاد رہے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشنز کو جعلی قرار دیتے ہوئے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا ،پشاور ہائیکورٹ نے نشان واپس کیا لیکن سپریم کورٹ نے فیصلے کو کالعدم قراردے دیا تھا،اب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدواروں کو آزاد قرار دیتے ہوئے مختلف نشانات الاٹ کیے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں