0

انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی، شہباز شریف نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

اسلام آباد:صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے۔ انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمے دار پی ٹی آئی ہو گی۔ پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے۔ پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دہری اور منافقانہ پالیسی پر کاربند ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ سائفر میں عوام کو کچھ اور جبکہ تحقیقات میں کچھ اور کہا۔ پی ٹی آئی ملک میں آئینی بحران پیدا کر کے سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں