
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھلہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران انہوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی گروپ کا سرغنہ فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل ہیں۔مقتول خوارج خطے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہوئے، آپریشن میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید ہوئے، وہ آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔شہداء میں نائبصوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللّٰہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خارجیوں کے حملے کے کلیے کلیئرنس کے حاکم جا رہے ہیں، مخالف حملہ کے تشدد کے حملہ پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔