
کھیل
آئی سی سی ایونٹ میں باہر بیٹھ کر بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے: ابرار احمد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں باہر بیٹھ کر بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔پی سی بی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ کے بعد سے فنگر اسپن کر رہا ہوں۔میں سنیل نارائن اور اجنتھا مینڈس کی ویڈیوز دیکھتا تھا، اپنے لیگ اسپن پر کام کرتا تھا اور کچھ مختلف طریقے سے کام کرنے لگا تھا،‘‘ ابرار احمد کہتے ہیں۔قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میچ کے دوران کپتان کی ضرورت پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ابرار احمد نے یہ بھی کہا کہ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے مجھے بہت اچھا کھیلا۔