صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکی کی بنی ہوئی الیکٹرک کار تحفے میں دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکی کی الیکٹرک کار خود چلائی اور ترک صدر ان کی سیٹ پر بیٹھ گئے۔ ترک صدر نے صدر کو گاڑی بھی تحفے میں دی، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی چلائی اور رجب طیب اردگان آصفہ بھٹو کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے جب کہ صدر آصف علی زرداری پچھلی سیٹ پر موجود تھے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک کار تحفے میں دینے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان آنے سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملائیشیا کے دورے کے دوران ملائیشین صدر کو ترکی کی بنی ہوئی الیکٹرک کار بھی تحفے میں دی تھی۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ترک صدر کے ساتھ گاڑی چلائی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ گفتگو بھی وائرل ہوگئی۔