پاکستانتازہ ترین

علی امین اور فیصل کنڈی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات، پی ٹی آئی کی اندرونی صورتحال پر گورنر کا طنزیہ مزاق

پشاور: قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری سے قبل گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے درمیان ملاقات ہوئی جو 10 منٹ تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے جب کہ گورنر اور وزیراعلیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فیصل کریم کنڈی نے طنزیہ مذاق بھی کیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا ہو رہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، اس سے ہمدردی ہے۔گونر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ آپ کی حکومت نے صوابی میں اپنے خلاف احتجاج نہیں کیا؟ گورنر کے اس لطیفے پر وزیر اعلیٰ علی امین غیر معمولی طور پر مسکرائے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button