
اوورسیز
اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ ہم 100 دفعہ دنیا تباہ کر سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا اتنا بڑا ذخیرہ ہے کہ ہم دنیا کو 100 بار تباہ کر سکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کو نئے جوہری ہتھیار بنانے کی ضرورت نہیں، اس سے بچائی گئی رقم دیگر امور پر خرچ کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ امریکہ، روس اور چین اپنے دفاعی بجٹ کو آدھا کر دیںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یہ پیشکش روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقاتوں میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔