0

’تیرا میرا سفر‘ کنزا ہاشمی کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد:شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزا ہاشمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنزا ہاشمی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گانے ’تیرا میرا سفر‘ پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کنزا ہاشمی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔کنزا ہاشمی نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔کنزا ہاشمی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس میں گل و گلزار، آزمائش اور ہوک شامل ہیں۔ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں کنزا ہاشمی کے ساتھ فیصل قریشی اور شہروز سبزواری نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں