0

بات چیت کیلئے ایک کھڑکی کھلی رکھنی چاہیے: بیرسٹر گوہر نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کے حق میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے کھڑکی کھلی رکھنی چاہیے، ہمیں محاذ آرائی کے بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی جانب سے علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے نام مذاکرات کے لیے دیے گئے ہیں جن سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ابھی تک مذاکرات کے لیے باضابطہ کمیٹی نہیں بنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں