0

کولن منرو نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

نیوزی لینڈ کے سابق اوپنر کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہ بننے کے بعد لیا۔کولن منرو نے کہا کہ میں دنیا بھر میں لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا، نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہےواضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق اوپنر کولن ایک ٹیسٹ، 57 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔دوسری جانب زمبابوے کے دو کھلاڑیوں کو منشیات کی پابندی کے بعد ٹیم میں واپسی کی اجازت دے دی گئی۔زمبابوے کے آل راؤنڈرز ویسلے مادھویرے اور برینڈن ماوتا پر دسمبر میں منشیات کے استعمال پر معطل ہونے کے بعد کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں