0

انا للہ وانا الیہ راجعون ،گلوکار جواد احمد کے والد انتقال کرگئے،،موت نے چاہنے والوں کو چونکا دیا

اسلام آباد:برابری پارٹی کے سربراہ اور پاکستانی گلوکار جواد احمد کے والد انتقال کرگئے۔سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے بیان میں جواد احمد نے بتایا کہ میرے والد پروفیسر توقیر احمد لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔بیان میں جواد احمد نے بتایا کہ والد کی نماز جنازہ آج ہماری رہائشگاہ جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی، انہوں نے لواحقین میں ایک بیٹی اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔جواد احمد نے اپنی پوسٹ میں والد کے انتقال کی وجہ سے متعلق کئی گفتگو نہیں کی گئی ہے۔گلوکار کی ٹوئٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں