0

ویرات کوہلی ورلڈ کپ سے قبل اچانک ٹیم چھوڑ کر ممبئی روانہ

ممبئی :بھارت کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ورلڈ کپ آغاز سے تین روز قبل اچانک ٹیم کو چھوڑ کر ممبئی روانہ ہو گئے ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز میں صرف تین روز باقی رہ گئے ہیں۔ میزبان بھارت کل نیدر لینڈ کے خلاف اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گا جس کے لیے بلیو شرٹس اسکواڈ تر ویندرم پہنچ گیا ہے جب کہ ورلڈ کپ میں انڈیا اپنی مہم کا آغاز اتوار 8 اکتوبر کو چنائی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گا۔تاہم میگا ایونٹ کے آغاز کے اتنے نزدیک ٹیم کے سب سے مستند بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی اچانک ٹیم چھوڑ کر ممبئی روانہ ہوگئے ہیں اور اس خبر سے شائقین کرکٹ کو حیرت اور پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ویرات کوہلی کن وجوہات کی بنا پر ٹیم کو چھوڑ کر یوں اچانک ممبئی روانہ ہوئے ہیں اور نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ نے کل نیدر لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں ان کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔تاہم بعض بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر ممبئی گئے ہیں تاہم وہ 8 اکتوبر کو بھارت کے پہلے میچ کے لیے ٹیم کو جوائن کرلیں گے اور آسٹریلیا کے خلاف میچ الیون کا حصہ ہوں گے۔بھارت اور نیدرلینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بھارت کا پہلا وارم اَپ میچ انگلینڈ کے خلاف بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا میں یہ خبر آئی تھی کہ ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما دوسرے بچے کے لیے امید سے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں