0

ورلڈ کپ سے پہلے خامیوں پر قابو پانے کیلیے گرین شرٹس کی بھرپور تیاریاں

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ہائی اسکور میچ میں شکست نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اسی لیے گرین شرٹس خامیوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے باقاعدہ آغاز اور آسٹریلیا کے خلاف 3 اکتوبر کو ہونے والے وارم اپ میچ سے قبل بھرپور تیاری کی اور حیدرآباد دکن میں کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن ہوا۔ کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کرائی گئیں جب کہ فیلڈنگ پر بھی خاص توجہ دی گئی۔راجیو شکلا اسٹیڈیم میں کوچز نے تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں بالخصوص اسپنرز پر خاص توجہ مرکوز رکھی۔دوسری جانب قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا۔ وہ انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں