0

واٹسن اور فنچ نے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ میں کن دو ایشیائی ٹیموں کو شامل کیا؟

سابق آسٹریلوی پلیئرز ایرون فنچ اور شین واٹسن نے آئی سی سی شوپیس ایونٹ کے لیے اپنی ٹاپ چار ٹیموں کا انکشاف کرتے ہوئے اس میں دو ایشیائی حریفوں کو بھی شامل کیا ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران سابق کینگرو کپتان ایرون فنچ اور آل راؤنڈر شین واٹسن نے اپنی گفتگو میں اس یقین کا اظہار کیا کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ہمراہ پاکستان بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں شامل ہوگی۔فنچ کا کہنا تھا کہ بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں نظر آتے ہیں اور شاید ان کے ساتھ پاکستان ہو کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت متوازن ٹیم ہے۔واٹسن نے دو ٹوک لہجہ اختیار کرتے ہوئے واضح طور پر چار ٹیموں کی پیشگوئی کی اور کہا کہ یہ آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور پاکستان ہونگے۔اس موقع پر سابق بھارتی کرکٹر رابن اتھپا نے بھی ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کو شامل کیا۔ تاہم، واٹسن اور فنچ کے برعکس انھوں نے انگلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ کو ٹاپ فور ٹیموں میں منتخب کیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آئندہ ماہ سے آغاز ہونے جارہا ہے جب کہ ایونٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو منعقد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں