0

ہوگن 70 سال کی عمر میں تیسری بار دلہن بیاہ لائے!

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے منسلک رہنے والے دنیا بھر میں مشہور ریسلر ہلک ہوگن 70 سال کی عمر میں تیسری بار دلہن بیاہ کر لے آئے۔ہال آف فیم میں شامل ہلک ہوگن کی اسکائی نامی خاتون سے یہ تیسری شادی ہے جب کہ بارات کی تقریب میں ان کے بیٹے نے بھی شرکت کی۔ سابق ریلسلر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیوشئیر کرتے ہوئے یہ خبر دی۔ہوگن کا اپنی پوسٹ میںإ کہنا تھا کہ ’میری نئی زندگی اب شروع ہورہی ہے!‘ ریسلر نے اپنی اہلیہ کو شادی کے موقع پر1 لاکھ ڈالر (2 کروڑ 90 لاکھ روپے) مالیت کی ’چھ قیراط‘ کی ہیرے سے مزیّن انگوٹھی دی ہے۔انھوں نے نے 1983 میں لنڈا ہوگن سے شادی کی تھی جو 2009 میں ختم ہوگئی تھی جب کہ دوسری شادی 2010 میں جینیفر ہیگن سے کی جو کہ 11 سال تک قائم رہی۔سابق ریسلر کی تیسری شادی کی اس تقریب میں ان کی بیٹی بروک تو شریک نہیں ہوئیں مگر ان کے بیٹے نک نے باپ کی شادی میں بھرپور طریقے سے شرکت کی۔یہ بات قال ذکر ہے کہ ہوگن اور ان کی موجوہ اہلیہ اسکائی کی رواں سال جولائی میں ایک دوست کی شادی کے دوران ملاقات ہوئی تھی جو آگے چل کر محبت میں تبدیل ہوگئی، جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں