0

روہت شرما نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد:بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آخری لمحات میں ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے گزشتہ دنوں 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، انجری کے باعث مہینوں کرکٹ سے دور کے ایل راہول اور شریاس ائیر جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جب کہ ہاردیک پانڈیا ان کے نائب ہوں گے۔ اس کے علاوہ شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، ایشان کشن، کے ایل راہول، سوریا کمار یادو، رویندرا جڈیجا اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔اکشر پٹیل، شاردل ٹھاکر بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ بیٹے کی ولادت پر سری لنکا سے ممبئی واپس جانے والے جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادیو بھی بھارتی ٹیم میں شامل ہیں۔تاہم کپتان روہت شرما نے 28 ستمبر کی اسکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ سے پہلے اسکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ روی چندر ایشون کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔روہت شرما نے ایشون کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ ایشون کی کلاس اور تجربے کو نہیں چھین سکتے جو ان کے پاس سالوں سے ہے اور پچھلے دو میچز میں ہم نے دیکھا کہ انہوں نے کتنی عمدہ بولنگ کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں