0

ورلڈ کپ کی نمبر ون ٹیم بنیں گے اور ٹرافی لائیں گے، کپتان بابر اعظم کا عزم

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلیے بھرپور تیاری ہے انشا اللہ میگا ایونٹ کی نمبر ون ٹیم بنیں گے اور ٹرافی لے کر آئیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میگا ایونٹ میں 100 فیصد کارکردگی دکھا کر ایونٹ کی نمبر ون ٹیم بننے اور ٹرافی ساتھ لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ بحیثیت کپتان ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ پہلی بار بھارت جا کر کھیلوں گا۔ میگا ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کی بھرپور تیاری ہے۔ ٹیم پر مکمل اعتماد ہے، کوشش ہوگی اچھا کھیلیں اور ورلڈ کپ جیت کر لائیں۔ دونوں ملکوں کی کنڈیشن ایک جیسی ہیں۔ وہاں کی کنڈیشن دیکھ کر ہی ورلڈ کپ کھیلنے کی پلاننگ کریں گے اور جو بہتر الیون ہوگی اسی کو میدان میں اتاریں گے۔ورلڈ نمبر ون بیٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہمارے پاس 7 سے 8 دن ہیں۔ میگا ایونٹ سے پہلے تیم کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط کریں گے۔ کوئی بھی کھلاڑی 100 فیصد پرفیکٹ نہیں ہوتا ہر دن سیکھتا ہے۔قومی کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہارنے والے دونوں میچز سے پہلے ہماری ٹیم نمبر ون پر تھی۔ ان ہی لڑکوں کی محنت سے ہماری ٹیم نمبر ون بنی تھی، غلطیوں سے سیکھیں گے اور کوشش کریں گے کہ ایشیا کپ کی غلطیاں ورلڈ کپ میں نہ دہرائیں۔بابر اعظم نے کہا کہ بھارت میں کرکٹ کھیلنے کا ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، وہاں ہمارے کھلاڑیوں کو بہت سپورٹ ملتی ہے۔ ایونٹ سے قبل فیلڈنگ اور مڈل آرڈر کو بہتر کریں گے، ہمارا فوکس صرف ایک نہیں بلکہ ہر میچ پر ہے، انشا اللہ 9 میچز جیتیں گے اس کے بعد ورلڈ کپ بھی جیتیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری، ورلڈ کپ مہم کیلیے آج شب بھارت روانہ ہوگی قومی کپتان نے ایشیا کپ کے بعد خود اور ٹیم پر ہونے والی تنقید پر کہا کہ ہر کھلاڑی کا احترام ہمیشہ رہے گا۔ مجھے گراؤنڈ میں 100 فیصد کارکردگی دکھانی ہے باقی کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔بابر اعظم نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ معاملے پر کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر بات ہو رہی ہے ہمیشہ کی طرح اچھی امید ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے لیے اچھا ہی سوچتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں