0

سری لنکا یا بھارت، ایشین کرکٹ کا نیا حکمران کون؟ فیصلہ آج ہوگا

ایشین کرکٹ میں کس کی حکمرانی ہوگی فیصلہ آج ہو جائے گا کولمبو میں فائنل میں سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایشیا کپ کا فائنل آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں حکمرانی کا تاج اپنے اپنے سر پر سجانے کے لیے ٹکرائیں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔سری لنکا گزشتہ ایشیا کپ کی فاتح ہے اور وہ اپنے دفاع کی بھرپور کوشش کے ساتھ ساتویں بار یہ ٹائنل جیتنے کا عزم لے کر اترے گی جب کہ بھارتی سورما بھی ٹرافی اٹھا کر 8 ویں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے اپنے جوہر دکھلائیں گے۔ایشین کرکٹ پرحکمرانی کی جنگ، آج کولمبو میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔۔ ایشیا کپ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں آٹھویں بار ٹکرائیں گے۔ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی شاندار رہی اور پانچ میچوں میں سے چار، چار میں کامیابی حاصل کی تاہم سپر فور مرحلے میں بھارت نے آئی لینڈرز کو شکست دی تھی۔فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ دفاعی چیمپئن کے ٹاپ وکٹ ٹیکر بولر تھیک شانا فائنل سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ بھارت کے بلے باز اکشر پٹیل بھی انجری کے باعث آج کا بڑا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ایشیا کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں 7 بار فائنل میں مدمقابل آئی ہیں۔ 4 بار بھارت جب کہ تین بار سری لنکا نے ٹرافی اٹھائی ہے۔ کولمبو میں دو فائنل ہوئے اور دونوں میں ہی سری لنکا نے میدان مارا۔ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 166 ایک روزہ میچ کھیلے گئے ہیں جن میں 97 میں بھارت بازی ماری جب کہ 57 میچز سری لنکا نے جیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں