0

ایشیا کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی، کامران اکمل نے ٹیم منیجمنٹ پر بڑا الزام عائد کر دیا

اسلام آباد :ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان سری لنکا سے شکست کھا کر ایونٹ سے خالی ہاتھ باہر ہوگیا ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمے دار کامران اکمل نے ٹیم منیجمنٹ کو قرار دے دیا۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم ترین میچ میں پاکستان سری لنکا سے شکست کھانے کے بعد خالی ہاتھوں ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ میچ کے دوران ایشیا کپ کے حوالے سے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی وکٹ کیپر نے شکست کا ملبہ ٹیم منیجمنٹ پر ڈال دیا۔پروگرام میں جب اسپورٹس صحافی شاہد ہاشمی نے ایشیا کپ میں بابر اعظم کی کپتانی کو بدترین قرار دیا تو کامران اکمل نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ میرے خیال میں کپتانی خراب نہیں بلکہ ٹیم منیجمنٹ کپتان کو خراب کرنے کے چکر میں ہے۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاکستان کی اس کارکردگی کا قصوروار میں ٹیم منیجمنٹ کو قرار دوں گا کہ انہوں نے اسپیشلسٹ اسپنر کھلانے کے بجائے آل راؤنڈر پر توجہ دی۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں ہمارے پاس بالنگ آپشن ایسی نہیں تھی کہ بابر اٹیکنگ فیلڈ رکھتے۔سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ دیکھ رہی تھی کہ ایشیا کپ می اسپنرز کارکردگی دکھا رہے ہیں تو قومی ٹیم میں اسپیشلسٹ اسپنرز کے بجائے اضافی بیٹنگ بڑھائی گئی۔ بے شک شاداب کو ڈراپ نہیں کرسکتے لیکن اسامہ میر کو کھلانا چاہیے تھا تاکہ وہ مڈل اوور می آکر وکٹیں لیتا اور حریف ٹیم پر دباؤ ڈالتا جیسا کہ سری لنکا کا نوجوان لیفٹ آرم اسپنر ویلالج کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 252 کے ہدف کے تعاقب میں دیکھیں کہ سری لنکا نے شروع کے 10 اوورز میں 62 کیے تھے لیکن ہمارے پاس مڈل اوور میں وکٹ ٹیکنگ بولر نہیں تھا۔ یہی وجہ تھی کہ سری لنکن پوری اننگ میں نروس نہیں لگے، وہ بڑی ہٹس کی طرف بھی نہیں گئے اور سنگل ڈبل پر فوکس کیا اس موقع پر ہمیں اسپیشلسٹ اسپنر کی کمی محسوس ہوئی۔کامران اکمل نے مزید کہا کہ جو سب کی سمجھ میں آ رہا ہے وہ ٹیم منیجمنٹ کب سمجھے گی۔ ایسی ٹیم جس میں اسپیشلسٹ اسپنر کو منتخب نہیں کیا گیا مطلب ٹیم منیجمنٹ کپتان کا اعتماد ہی خراب کر رہی ہے اور یہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں