0

’سعودی یمن تنازعہ، اہم خبر سامنے آگئی‘

سعودی عرب :سعودی عرب نے عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے کے لئے عملی قدم اُٹھالیا، سعودیہ کی دعوت پر جنگ بندی مذاکرات کیلئے یمنی حوثیوں کا وفد صنعا سے ریاض کیلئے روانہ ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی یمن تنازعہ کا تمام یمنیوں کیلئے قابل قبول مستقل حل تلاش کرنے اور عارضی جنگ بندی کو حتمی انجام تک پہنچانے کیلئے حوثی وفد کو مذاکرات کیلئے دعوت دی تھی۔عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کیلئے یمن کے حوثی اور عمانی وفود روانہ ہو چکے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل عمان میں دونوں فریقین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سعودی سفارت کاروں کے وفد نے صنعا کا دورہ کیا تھا۔2014 کی یمنی خانہ جنگی کے بعد حوثی حکام پہلی مرتبہ سعودی عرب کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ سعودیہ اور یمن تنازع میں ہزاروں یمنی شہری اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں، جبکہ 80 فیصد سے زائد یمنی آبادی کو انسانی ہمدری کے تحت ملنے والی امداد پر گزارا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں