0

ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار کیا ہوسکتا ہے؟

اسلام آباد:ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں ٹکرا سکتے ہیں لیکن اس کے لیے گرین شرٹس کو آج دو حریفوں سری لنکا اور بارش کو شکست دینا ہوگی۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں اگر آج پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی تو فائنل میں روایتی حریف ٹکرائیں گے اور ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوگا جب ٹرافی کے حصول کے لیے پاکستان اور بھارت میں فائنل کی جنگ چھڑے گی۔تاہم ایشیا کپ کے فائنل کو بلاک بسٹر بنانے کے لیے آج پاکستان کو دو دریا پار کرنے ہیں ایک تو سامنے موجود حریف سری لنکا کو پچھاڑنا ہوگا لیکن دوسرے حریف پر اس کا کوئی زور نہیں چلے گا وہ ہے بارش، اس کے لیے اسے امید قائم رکھنی ہوگی اور پاکستانی شائقین کو دعائیں کرنا ہوں گی کہ آج بارش نہ برسے۔آج کے بڑے مقابلے کے لیے شاہینوں نے بھرپور پریکٹس کی ہے اور بھارت کے خلاف گزشتہ میچ کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے فلیڈنگ بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔تاہم قومی ٹیم کی یہ تیاریاں بارش میں بہہ سکتی ہیں اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو سری لنکا بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر بغیر کھیلے ہی فائنل میں پہنچ جائے گا جو ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شریک ہے۔کولمبو میں اہم میچ سے قبل بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری آج کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں