0

کریک ڈائون کے اثرات ، یک ہفتے کے دوران چینی 45 روپے فی کلو سستی،اہم خبر آگئی

اسلام آباد :کریک ڈائون کے بعد کوئٹہ میں چینی مزید سستی ہو گئی ۔کوئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران 45 روپے کلو کی کمی کے بعد فی کلو چینی کی قیمت 180 روپے ہو گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے بعد قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے، فی کلو قیمت مزید 10 روپے کم ہونے کے بعد 180 روپے ہو گئی ہے۔کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 گوداموں کو سیل کرکے 1214 ٹن چینی برآمد کی ہے جس کے بعد قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔دوسری جانب لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے کم ہو گئی تاہم پرچون میں کم نہ ہو سکی، شوگرڈیلرزکے مطابق لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی 6 روپے کمی کے بعد 162 روپے اورپرچون کی دکانوں پر 175 سے 180 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں