0

’معیشت چل پڑے تو ڈالر 250 کا بھی ہوسکتا ہے

اسلام آباد: نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ملکی ایکسپورٹ کی صنعت چل پڑے تو ڈالر 250 کا بھی ہوسکتا ہے۔ نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے برآمدات وقت کی ضرورت ہے، ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ سپلائی چین کا متاثر ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات کو بڑھا کر عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں، صنعتوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ صنعتوں کی بحالی سے برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہوگا، صنعتوں کی بحالی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔وزیر تجارت نے کہا کہ اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچتا ہے، گزشتہ حکومتی دور میں برآمدات کم ہوئیں، درآمدات 78 ارب ڈالر سے 55 ارب ڈالر تک آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صنتوں اور معیشت کو دوبارہ بحال کرنا ہے، صنعتیں بحال ہوں گی تو معیشت کا پہیہ بھی چل پڑے گا، ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں