0

سمندری طوفان ہیرلڈ امریکی ریاست ٹیکساس سے ٹکرا گیا

امریکا:سمندری طوفان ہیرلڈ امریکی ریاست ٹیکساس کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے جنوبی ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔متاثرہ علاقوں میں ساڑھے سات ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں، سیلابی صورتحال کے خدشہ کی وجہ سے مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا امکان ہے۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیر اثر ٹیکساس کے ساحلی علاقوں میں 3 سے 5 انچ تک شدید بارش کا امکان ہے۔ٹیکساس کے جنوبی علاقوں میں رہنے والے 13 لاکھ افراد کے لیے سمندری طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں