0

سعودی عرب میں اسپتالوں کو کس بات کی اجازت نہیں؟

سعودی عرب :پاکستان میں واجبات کی عدم ادائیگی پر نجی اسپتالوں میں میتوں یا مریض کو روک لینے کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں لیکن سعودی عرب کے اسپتالوں میں اس بات کی اجازت نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ نجی صحت اداروں کے قانون کی دفعہ 30 اور لائحہ عمل کے مطابق اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ واجبات کی عدم ادائیگی پر میت یا مریض کو اسپتال میں روک لیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میت کو روک لینا یا نومولود کو والدین کے حوالے نہ کرنا اور اس کے لیے بل کی عدم ادائیگی کو بہانہ بنانا قطعی طور پر درست نہیں کیونکہ کوئی بھی صحت ادارہ میت کو روکنے کا مجاز نہیں اور نہ ہی نومولود یا مریض کو اسپتال سے ڈسچارج پر پابندی لگا سکتا ہے تاہم صحت ادارے واجبات کے حوالے سے بانڈ پر دستخط کرا سکتے ہیں۔محکمہ صحت نے اس حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسپکٹرز قانون صحت پر عمل درآمد کے لیے تفتیشی دورے جاری رکھیں گے۔ خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے پر متعلقہ کمیٹیوں کے حوالے کر دی جائیں گی اور خلاف ورزی کے مرتکب اداروں کے متاثرین کو ہر ممکن انصاف دلایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں