0

بحر اوقیانوس میں تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی، ہلاکتوں کا خدشہ

مغربی افریقہ :بحر اوقیانوس میں مغربی افریقہ کے جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کشتی الٹنے کے باعث 60 سے زائد تارکین وطن کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔سینیگالی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کشتی کے 38 مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کشتی میں 101 مسافر سوار تھے، کشتی میں زیادہ تر سینیگال کے شہری موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں