0

امریکا پاکستان کی نگراں حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نگراں حکومت کے ساتھ کام کرنے کےلیے تیار ہے لیکن پاکستان میں منصفانہ انتخابات اورقانونی کی حکمرانی چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں عبوری وزیراعظم کےعہدہ سنبھالنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکاعبوری وزیراعظم اورٹیم کےساتھ مل کرکام کرنےکیلئےتیارہے۔نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت انتخابات کی تیاری کررہی ہے، باہمی دلچسپی کےشعبوں میں پاکستان کیساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام، خوشحالی اورسلامتی کے ساتھ ساتھ آزادانہ و منصفانہ انتخابات اور پاکستان میں جمہوریت،قانون کی حکمرانی چاہتےہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پرپاکستان سےرابطےمیں ہیں، دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، علاقائی خطرات سےنمٹنے کےلیے پاکستان کے ساتھ تعاون اور کام جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں