0

شاہ رخ خان کے گھر بجلی کا بل کیوں نہیں آتا؟حیران کُن وجہ سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے بجلی کے استعمال کے باوجود اس کا بل نہ آنے کی حیران کُن وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اس وقت اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے مداحوں سے گفتگو کی۔شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ کے گھر بجلی کا کتنا بل آتا ہے؟سُپر اسٹار کا جواب بالکل حیران کر دینے والا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے گھر میں پیار کا نور پھیلا ہوا ہے۔ اُسی سے روشنی ہوتی ہے، بل نہیں آتا۔‘ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی پیشکش فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔فلم دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ توقع ہے کہ یہ فلم ‘پٹھان‘ کی طرح ریکارڈ توڑ بزنس کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں