0

چاند پر جانیوالے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول،پاکستانیوں کاسر فخر سے بلند

کراچی: پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ‘آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے اور اس کی پہلی تصویر جاری کردی گئی ہے۔ سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر مکمل کر لیے ہیںیہ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے گرد چکر لگائے گا۔ اسپارکو کے ترجمان نے کہا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سسٹمز اور پروٹوکولز کی مدار میں ٹیسٹنگ جاری ہے۔ یہ 6 دن تک تجرباتی مرحلے میں رہے گا۔ یاد رہے کہ آئی کیوب قمر کو چینی مشن چینگ 6 کے ساتھ 3 مئی کو ہینان خلائی لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں