0

امریکا کے فراہم کردہ کلسٹر ہتھیار یوکرین کے ہاتھوں میں ہیں، جان کربی

امریکا: امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا کے فراہم کردہ کلسٹر ہتھیار یوکرین کے ہاتھوں میں ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوکرین کلسٹر ہتھیار روس کے خلاف جنگ میں مؤثر طریقے سے استعمال کر رہا ہے۔جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ کلسٹر ہتھیاروں کا استعمال روس کے دفاعی حربوں پر اثرانداز ہورہا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق کلسٹر ہتھیاروں پر دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں پابندی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں