0

پہلی فلم میں راج کپور کے ساتھ کام کرنے میں دشواری ہوئی، ہیما مالنی کا اعتراف

ممبئی: سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں پہلی فلم میں راج کپور کے ساتھ کام کرنے میں دشواری ہوئی تھی۔انہوں نے ’سپنوں کے سوداگر‘ کے ساتھ فلم نگری میں قدم رکھا، فلم کے ہیرو 44 سالہ راج کپور تھے۔ہیما مالنی نوجوان خاتون تھیں، انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ راج کپور کے ساتھ رومانوی منظر کی عکسبندی میں بہت مشکل پیش آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ شروع میں رومانوی منظر فلم بند کروانے میں خوفزدہ تھی لیکن ڈائریکٹر مہیش کول نے بہت حوصلہ بڑھایا۔ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں سبھی یہ بات جانتے تھے کہ میں نے کام کرنے کے حوالے سے کچھ حدیں مقرر کی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب راج کپور نے ابتدائی طور پر ’ستیم شیوم سندرم‘ میں اداکاری کےلیے پیشکش کی تو میں نے انکار کر دیا۔ہیما مالنی نے کہا کہ خود راج کپور بھی اس فلم کی پیشکش کرتے ہوئے جھجھک محسوس کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں