0

پٹھان جوان بن گیا ہے، سلمان خان کا شاہ رخ کی فلم پر دلچسپ تبصرہ

اسلام آباد:بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ساتھی اور ہم عصر اسٹار شاہ رخ خان کے جوان پریوو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بالی ووڈ کے دونوں میگا اسٹارز آخری بار سدھارتھ آنند کی اس سال کے اوائل میں ریلیز ہونے والی جاسوسی اسٹوری پر مبنی تھرلر فلم پٹھان میں اکٹھے نظر آئے تھے۔گو کہ سلمان خان کا جوان میں کوئی مختصر کردار تو نہیں ہے لیکن اسکے باوجود انہوں نے اپنے پرانے ساتھی اور دوست کے لیے پسندیدگی پر مبنی بلند آہنگ الفاظ ضرور کہے ہیں۔انہوں نے منگل کو شاہ رخ خان کی فلم جوان پریوو کو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن تحریر کیا، جس میں کہا، اب ہمیں اس قسم کی فلمیں صرف تھیٹرز پر دیکھنا چاہئیں۔انہوں نے کنگ خان کو یقین دلایا کہ پٹھان جوان بن گیا ہے، آؤٹ اسٹینڈنگ ٹریلر ہے، بہت پسند آیا، مزہ آ گیا، واہ، میں تو پہلے ہی دن پہلا شو دیکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں