0

امریکا: شمال مشرقی ریاستیں طوفانی بارشوں، سیلاب سے دوچار

امریکا: امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔نیویارک میں سیلابی ریلے میں بہنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی افراد کو کشتیوں کے ذریعے نکالا گیا۔ کئی علاقوں میں سڑکیں بہہ گئیں اور لوگ گاڑیاں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔ ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ نیویارک میں ایک اہم ریل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔نیویارک سے بوسٹن تک تیرہ لاکھ افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات کریں۔نیویارک کی گورنر نے متاثرہ کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے، شہر کے مضافاتی علاقے میں اتوار اور پیر کو آٹھ انچ بارش ہوئی تھی جس کے سبب ٹریک متاثر ہوئے۔اس صورتحال میں البانیAlbany اور نیویارک کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔ حکام نے پنسلوینیا، نیویارک، میساچوسٹس، مین، نیو ہیم شائر، نیوجرسی، کنےٹی کٹ اور ورمونٹ میں بھی سیلابی ریلوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں