0

ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر اور دیگر کرنسی کی قیمت گر گئی

اسلام آباد:ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 8 روپے کی کمی ہوئی ہے، ڈالر کی قیمت کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 9 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 8 روپے سستا ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 285.99 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپےپرآ گئی جبکہ حکومت کے انفلوز کی مد میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ،اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا جس کے بعد ذخائر 4 ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔کاروباری ہفتےکےدوران انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے کی کم سطح تک ٹریڈ ہواتھا۔انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سمیت دیگر کرنسی کی قیمت بھی کم ہوئی، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 7 روپے سستا ہوکر 306 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 11 روپے کی کمی سے 357 روپے تک گرگیا۔اس کے علاوہ امارتی درہم 2 روپے سستا ہونے کے بعد 77 روپے اور سعودی ریال 1.70 روپے سستا ہوکر 73.70 روپے کا ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں