0

عید سے قبل مہنگائی کا طوفان، کن کن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ جانیں

اسلام آبا: عید سے قبل مہنگائی کے طوفان نے عوام کی خوشیاں دھندلی کردیں۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد اضافہ ہوا ہے ، ایک ہفتے کے دوران 20 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، حالیہ ہفتے 20 کلو آٹے کی قیمت میں 125 روپے کا اضافہ ہوا ،آلو 2 روپے اور چینی 3 رویے فی کلو مہنگی ہوئی، دال ماش 6 روپے،زندہ مرغی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ،چھوٹا گوشت 15 ،بڑا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا ، دودھ،انڈے،دہی،چاول اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں