0

نہ کسی کودھوکہ دیا،نہ ہی ن لیگ کودوں گا،آصف زرداری نے چپ کا روزہ تو ڑ دیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زراری نے کہا ہے کہ کسی کودھوکہ نہیں دیا،ن لیگ کوبھی دھوکہ نہیں دوں گا، کل یا پرسوں الیکشن ضرو ہوں گے، پاکستان کو صنعتکاروں کے بغیرخوشحال نہیں بنا سکتے، میثاق معیشت پربات کرنے اور دستخط کرنےکیلئےتیارہوں۔لاہورمیں اپٹما ہائوس کے دورے کے موقع پرصنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سعودی عرب اورایران کے ساتھ تعلقات بہترہوگئے ہیں، اب گیس پائپ لائن میں تاخیرکی کوئی وجہ نظرنہیں آتی،اب پاک ، ایران گیس پائپ لائن بھی جلد شروع ہو گی، معیشت کی بہتری کےلیے تجارت کوفروغ دیناہوگا۔کہاکہ جب آپ امیر ہوں گےتوملک بھی امیرہوگا،چندسیاسی خاندانوں کےامیر ہونے سے کچھ نہیں ہوگا،اور100 ارب ڈالرزرمبادلہ ذخائرکا خواب جلد پورا ہوگا،100ارب ڈالر کے دعوے پر میرا مذاق اُڑایا گیا،پاکستان کی برآمدات کو100 ارب ڈالرتک لےجاناچاہتےہیں، پاکستان متاثر ہوگا تو ہم سب متاثر ہوں گے۔سابق صدر نے کہا کہ عدم تحفظ کی وجہ سےپاکستانی بیرون ملک سرمایہ کاری کررہےہیں، ہمیں امداد کے بجائےتجارت کےمواقع دیئے جائیں ، پاکستان گولڈن باسکٹ ہے ، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے، پاکستان قدرتی وسائل کے لحاظ سے منفرد ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ میںنےبنگلادیش کی برآمدات کابھی مطالعہ کیاہے،پاکستان کی ترقی کیلئےسب کوملکرکام کرناچاہیے ، پاکستان کی ترقی کیلئےملکرکام کرناچاہیے ، بنگلا دیش کی70 فیصد ٹیکسٹائل برآمدات بھارتی ساختہ ہوتی ہیں، بنگلا دیش میں بھارتی ٹیکسٹائل پرمیڈاِن بنگلادیش کاٹیگ لگتاہے۔آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو صنعتکاروں کے بغیر خوشحال نہیں بناسکتے،برآمدات کوفروغ دےکرمعیشت کومستحکم کیاجاسکتاہے،معیشت کی بہتری کےلیےتجارت کوفروغ دیناہوگا،برآمدات کو یورپ تک لے جانے کی کوششیں کیں،میں آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ دوں گا،اور،100ارب ڈالر زرمبادلہ ذخائر کا خواب جلد پورا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں