0

نواز شریف حج کی ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب جائینگے، حج کی ادائیگی کے بعد واپس کہاں جائیں گے،اہم خبر آگئی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف حج کی ادائیگی کیلئے آج لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف بھی آج لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوں گی،مریم نواز بھی اپنے والد کے ساتھ حج کریں گی ،میاں نواز شریف اوردیگر سعودی عرب سے حج کی ادائیگی کے بعد واپس لندن آ جائیں گے، ممکن ہے کہ مریم نواز شریف اپنے والد کے ساتھ لندن جائیں اور واپس پاکستان بھی آ سکتی ہیں ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور انکے خاندان کے دیگر افراد بھی حج کی ادائیگی کیلئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں